پاکستان

سجاول میں احتجاجی ریلی ، مظاہرین کا ملعون عبدالستار جمالی کو پھانسی دینے کا مطالبہ

ملعون عبدالستار نے امام زمانہ(عج) کی شان میں بدترین گستاخی کرکے ہمارے دل کو چھلنی کیا ہے

شیعت نیوز :سجاول میں احتجاجی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر فرزند رسولؐ ، حضرت امام مہدی( عجل اللہ تعالیٰ فرجہم شریف) کی شان میں بدترین گستاخی کرنے والے ملعون عبدالستار جمالی کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سجاول میں احتجاجی ریلی کا آغاز مرکزی مسجد وامام بارگاہ الحسینی سے ہوا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئے پبلک پارک کراچی بدین روڈ پہنچ کر احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کے سیکریٹری جنرل حاجی مظفر علی لغاری کا کہنا تھا کہ ملعون عبدالستار نے امام زمانہ( عجل اللہ تعالیٰ فرجہم شریف) کی شان میں بدترین گستاخی کرکے مسلمانان عالم کے دل کو چھلنی کیا ہے، اور اس کا مداوا اس وقت ہوگا کہ عدالت عالیہ کی جانب سے ملعون عبدالستار جمالی کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں :گستاخِ امام مہدی ؑ ملعون اعظم طارق قتل کیس ، بے گناہ محسن نقوی عدالت سے باعزت بری

حاجی مظفر لغاری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والے کروڑوں شیعہ و سنی مسلمان اس ملک کے پر امن اور محب وطن شہری ہیں، لیکن ناموس اہلبیت اطہار علیہ السلام پر حملہ ہوا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔حاجی مظفر لغاری نے اعلیٰ حکام خصوصاً چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دادو اور پنو عاقل میں اہلبیت رسولؐ کی شان میں بدترین گستاخی کرنے والے دہشتگرد عناصر کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ملعون عبدالستار جمالی سمیت دیگر دہشتگردوں کو فوراً پھانسی پر لٹکایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button