اہم ترین خبریںپاکستان

توہین ِ امام مہدی ؑ، تبدیلی سرکارمیں ایسا نرالہ اقدام جسے سن کر آپ کا خون کھول اٹھے

تھانہ بہل میں درج ایف آئی آر میں پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ مظاہرین عبدالستار جمالی پر لعنت بے شمار اور مردہ باد مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے

شیعت نیوز: توہین ِ امام مہدی ؑ ، تبدیلی سرکار میں ایسا نرالہ اقدام جسے سن کر آپ کا خون کھول اٹھے۔ جی ہاں ۔۔۔!گستاخ ِ امام زمانہؑ عبدالستار جمالی ملعون کو پھانسی دینے کے بجائے الٹا احتجاجی کرنے والے عاشقان مہدی ؑ پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھکرکے علاقے بہل میں شاتمِ امام زمانہ ؑ عبدالستار جمالی کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی کے منتظمین پر پنجاب کی تبدیلی سرکار کے ماتحت پولیس نے ایف آئی آر کاٹ ڈالی ۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے شیعہ علماءکونسل کی جانب سے جامع مسجدحسینیہ بہل سے نکالی گئی احتجاجی ریلی کو جرم قرار دیتے ہوئےسید امیر عباس شاہ ولد سید امیر حسین شاہ سکنہ بہل، نذیر احمد خان ولد غلام شبیر خان سکنہ سوہلانوالہ جنوبی پنجاب، نسیم عباس شاہ ولد سعادت حسین شاہ سکنہ بہل، مختارحسین زیدی ولد ابرارحسین زیدی سلنہ بہل اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہلیان پاراچنار کا گستاخ ِ امام مہدی ؑ عبدالستار ملعون کو بھارتی ایجنٹ قرار دیکر پھانسی کا مطالبہ

تھانہ بہل میں درج ایف آئی آر میں پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ مظاہرین عبدالستار جمالی پر لعنت بے شمار اور مردہ باد مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔جملہ اشخاص نے بغیر اجازت ریلی نکال کر جرم کا ارتکاب کیا ہے ۔

پولیس نے ایف آئی آر میں مزید کہاہے کہ مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے نعرے بازی کی جس سے عوام الناس کو مشکلات سامنا کرنا پڑا جبکہ اس ریلی سے مذہبی منافرت پھیلا کر انتشار پیداکرنے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر رسول اکرم ؐ، اہل بیت اطہارؑ اور اصحاب باوفا ؓ کے خلاف توہین بالخصوص توہین ِ امام مہدی ؑ کے واقعات روز بروز بڑھتے چلے جارہے ہیں لیکن وفاقی وصوبائی حکومتوں سمیت کوئی ادارہ گستاخوں کے خلاف کوئی اقدام اٹھاتا نظر نہیں آتا۔

افسوس گستاخانِ رسول اکرم ؐ، اہل بیت اطہارؑ اور اصحاب باوفا ؓ کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے عمران خان کی تبدیلی سرکار الٹا عاشقان رسول اکرم ؐ، اہل بیت اطہارؑ اور اصحاب باوفا ؓ کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جارہاہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button