اہم ترین خبریںپاکستان

ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کی اتحاد وحدت کا عظیم عکاس ہے، علامہ سید احمد اقبال رضوی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے ہر ممکنہ کوششیں جاری رکھے گی۔

شیعت نیوز: ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کی اتحاد وحدت کا عظیم عکاس ہے ۔حضور نبی کریم نے امت کو اخوت،رواداری اور بھائی چارے کا درس دیا ہے ۔ہم شیعہ سنی بھائی مل کر جشن میلا دالنبی کو شایان شان طریقے سے منائیں گئے ۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کاجشن میلاد النبی ؐکےموقع پرایوان اقبال لاہورمیں وحدت کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی تنزلی کا سب سے بڑا سبب رحمت اللعالمین کی حقیقی تعلیمات سے دوری ہے۔ دین اسلام جبر و بربریت سے نہیں بلکہ اسوہ حسنہ سے پھیلا ہے۔حضور کریم کی ذات مبارکہ سے محبت کے زبانی اقرار کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات کو عملی زندگیوں میں نافذ کرنے کے دشمنانِ اسلام کی کوششوں کوناکامی سے دوچار کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملت جعفریہ جشن میلادالنبیؐ اپنے اہلسنت بھائیوں کےساتھ شایان شان طریقے سے منائے گی ،علامہ باقر زیدی

انہوں نے کہاکہ دنیا کے دیگر مذاہب حضور کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات مبارکہ کو بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے اسلام کے نظام عدل و مساوات اور باہمی احترام پر عمل پیرا ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:تفرقہ بازی نے جہاں پاکستان کا نقصان کیا، وہیں اسلام کا بھی نقصان ہوا ، علامہ عبدالخالق اسدی

انہوں نے مذید کہا کہ ہم وطن عزیز میں امن اور استحکام کے خواہا ں ہیں اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے ہر ممکنہ کوششیں جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button