اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کے تحت جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں یوم حسین ؑ ، شیعہ سنی علمائے کرام کا خطاب

آج 1400برس بعد نام حسین ؑ، یاد حسین ؑ، مقصدحسین ؑاورشعار حسین ؑ زندہ ہے اور تاقیامت زندہ رہے گا۔

شیعت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی میں سالانہ یوم امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او سرگودھا ڈویژن کیجانب سے ملعون عبدالستار جمالی کو پھانسی دینے کا مطالبہ

یوم حسین ؑ میں حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا محمد امین شہیدی، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا محمد علی نقوی، اہل سنت عاالم دین مولانا فیروزالدین رحمانی نے خطاب کیا جبکہ معروف انقلابی نوحہ خواں علی صفدر رضوی اور اسدجہاں نے امام حسین (ع) کی بارگاہ میں سلام پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کے طلباء کے خلاف چلائی جانے والی جھوٹی خبر قابل مذمت ہے،اسلامی جمعیت طلبہ

یوم حسین (ع) میں طلبہ و طالبات کے علاوہ جناح ہسپتال کے اسٹاف سمیت ڈاکٹرز کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔اس موقع پر مقررین نے امام عالی مقام ؑ اور ان کے باوفا اصحاب وانصا ر کی عظیم قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ شہدائے کربلاؑ نے دین مبین اسلام کی بقاءوسلامتی کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ بارگاہ الہیٰ میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام قائداعظم یونیورسٹی میں یوم حسینؑ کا انعقاد

انہوں نے کہاکہ حق اور سچ کی خاطر باطل کے مقابل ڈٹ جا نا ہی پیغام وسیرت حسینیت ؑ ہے ۔ یزید نے اپنی پوری طاقت اور اختیار خاندان رسالت مآب کے خلاف استعمال کی انہیں بے دردی سے شہید کیا۔ ان کے اہل خانہ کو اسیر کیا لیکن ان کی یاد کو لوگوں کے دلوں سے نا مٹا سکا ۔آج 1400برس بعد نام حسین ؑ، یاد حسین ؑ، مقصدحسین ؑاورشعار حسین ؑ زندہ ہے اور تاقیامت زندہ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کے تحت پشاور یونیورسٹی میں یوم حسین ؑ کا انعقاد، شیعہ سنی عوام کی بڑی تعدادمیں شرکت

متعلقہ مضامین

Back to top button