اہم ترین خبریںپاکستان

گستاخی امام مہدی ؑ کے مرتکب ملعون عبدالستارجمالی کے خلاف سندھ بھرمیں احتجاج

جیکب آباد، دادو، سوبھوڈیرو،ٹھری میرواہ ،نواب شاہ ودیگرشہروں میں منعقدہ ان احتجاجی مظاہروں میں عاشقان امام مہدی ؑ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اور دیگر شیعہ تنظیمات کی جانب سے دادو کے شرپسند کے خلاف صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخ ِ امام مہدی ؑملعون عبدالستارجمالی کی پھانسی کا مطالبہ پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

جیکب آباد، دادو، سوبھوڈیرو،ٹھری میرواہ ،نواب شاہ ودیگرشہروں میں منعقدہ ان احتجاجی مظاہروں میں عاشقان امام مہدی ؑ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔مقررین نے توہین کے مرتکب شخص کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی رٹ کو چیلنج اور آل رسول ؐکی توہین کرنے والےکی سزاصرف پھانسی ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

امام مہدی آخر الزمان ؑ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی ترجمان علامہ مقصودڈومکی کی زیر قیادت جیکب آباد میں تمام شیعہ تنظیموں نے دوسرے دن بھی بھرپور احتجاج کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم کسی بھی صورت اہلبیت ؑ کی توہین برداشت نہیں کرسکتے،علامہ ناظرتقوی

قبل ازیں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی، شرکائے احتجاج نے دادو کے گوٹھ پھلجی تحصیل جوہی کے کالعدم دھشت گرد گروہ کے کارکن گستاخ عبدالستار جمالی ملعون کی فوری گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button