اہم ترین خبریںپاکستان

مولانا کو گھیر کر اسلام آباد لانے والے دور سے تماشا دیکھ رہے ہیں ، اسدعباس نقوی

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا استعفی مانگنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے

شیعت نیوز: دھرنا حکومت کے خلاف ہے اور گھبراہٹ اپوزیشن کے حلقوں میں ہے ۔ مولانا کو گھیر کر اسلام آباد لانے والے دور سے تماشا دیکھ رہے ہیں ۔ لاہور میں آزادی مارچ کے فلاپ شو نے ن لیگ کی عوامی قوت پر بھی سوالیہ نشان لگادیا ہے ۔ان خیالات کااظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات وفوکل پرسن حکومت پنجاب برائے مذہبی ہم آہنگی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل باجوہ نے فضل الرحمٰن ڈیزل کی طبیعت ہرن کردی،صحافی کےاہم انکشافات

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا استعفی مانگنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور مخصوص طبقہ فکر و جماعت کے لوگ مولانا کے ساتھ نکلے ہیں ۔ اسلام آباد بائیس لاکھ سے زیادہ کی آبادی کاشہر ہے جہاں پی پی پی اور ن لیگ کے ہزاروں ووٹر موجود ہیں اس کے باوجود مولانا کے دھرنے میں چند سو بھی جیالے اور متوالے نظر نہیں آرہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کے مارچ سے قومی ہم آہنگی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے،اسدنقوی

انہوں نے کہاکہ ن لیگی قیادت تذبذب کا شکار نظر آتی ہے ۔اے این پی مارچ میں شرکت کے بعد گھروں کو واپس جا چکی ہے ۔پی پی پی اپنی بے وجہ کی جلسہ کمپین میں مصروف ہے ۔ مولانا کے پاس اب بھی وقت ہے کہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فیصلہ کریں اور دھرنا دھرنا کھیلنا بند کریں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button