ایران

عالمی ایٹمی ادارے کے ساتھ تعمیری تعاون پر تیار ہے۔ ایران

شیعت نیوز : ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ ایران عالمی ایٹمی ادارے کے ساتھ تعمیری تعاون پر تیار ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آج بروز جمعرات رافائل گروسی کو اقوام متحدہ کی عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تقرری کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے اس اہم ذمہ داری میں کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل کو صیہونیوں کے خلاف ناکامی کا سامنا ہے۔ ایرانی مندوب

سید عباس موسوی نےکہا کہ ایران عالمی جوہری ادارے کے ساتھ نیک نیتی اور باہمی احترام کی بنیاد پر مبنی تعمیری تعاون کے لئے تیار ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس عالمی ادارے میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے سے رکن ممالک کے اہم کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی ادارہ عالمی امورات میں غیر جانبدار رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے گا۔

انہوں نے جوہری توانائی ایجنسی کے نئے ڈائریکٹر کے کردار کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے اس اہم ذمہ داری میں کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سید عباس موسوی نے جوہری تخفیف اسلحہ، عدو پھیلاؤ اور پرامن جوہری تعلقات کے فروغ کے شعبوں میں اس عالمی ایٹمی ادارے کی اہم ذمہ داریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یہ عالمی ادارہ غیرجانبدارانہ اور پیشہ ورانہ طور پر اپنے اہم بین الاقوامی فرائض اور مشن پر عملدرآمد کرے گا۔

انہوں نے دوسرے رکن ممالک کے ساتھ ایران کے پرامن جوہری تعاون کے لیے اس عالمی تنظیم کے منفرد کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس تنظیم کے ساتھ تعمیری تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button