پاکستان کی اہم خبریں

بھارتی فورسز کی باغسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 3 شہری زخمی

عالمی برادری بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں پر حملوں کا نوٹس لے

شیعت نیوز : بھارتی فورسز کی جانب سے نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں گاؤں مندیکا کی رہائشی خاتون سمیت تین معصوم شہری زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی پر سخت مذمت۔عالمی برادری بھارتی کی جانب سےمعصوم شہریوں پر حملوں کا نوٹس لے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے باغسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے نتیجے میں ضلع بھمبر کے گاؤں مندیکا کی رہائشی ایک خاتون سمیت تین شہری شدید زخمی ہوگئے۔ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی بڑھا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :افغان سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی جارح فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 شہریوں کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button