پاکستان کی اہم خبریں

افغان سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی

پاک فوج کی جوابی کاروائی میں افغانی فوجی اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار

شیعت نیوز :افغان سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے ۶ فوجی جوانوں سمیت 11 افراد زخمی۔پاک فوج کی جوابی کاروائی میں افغانی فوجی اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ،چیک پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔

اطلاعات کے مطابق پاک افغان بارڈر پر افغان سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 شہری زخمی ہو گئے۔ افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ کنٹر کے ضلع ناری سے ہیوی مشین گنوں سے فائرنگ کی اور افغان فورسز کی جانب سے مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے چترال کے سرحدی علاقے کے گاؤں اروندو میں پاک فوج کے 6 جوان جب کہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی آئی ایس آئی کو تکفیری دہشتگردوں کیخلاف ٹاسک سونپ دیا گیا

زرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان فوجی اپنی پوسٹین چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پاک فوج کی جوابی کاروائی میں افغان بارڈر پوسٹوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔بعد ازاں افغان حکام کی درخواست پر پاک فوج کے جوانوں نے افغانی پوسٹوں پر جوابی فائرنگ روک دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button