پاکستان

عالمی برادری کو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لینا چاہئے، علامہ عارف وحدی

ٹرمپ کے آنے کے بعد بھارتی قابض افواج کو بدترین مظالم ڈھانے کی کھلی چھوٹ مل گئی ہے

شیعت نیوز :عالمی برادری مظلوم کشمیری عوام پر بدترین بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔تین ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے مگر آج تک کسی کو علم نھیں کہ مقبوضہ وادی کے عوام کس حال میں ذندگی بسر کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 27 اکتوبر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے یوم سیاہ کے طور پر منائے جانے کے حوالے سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مظلوم کشمیری عوام کو نریندر مودی سے بچانا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ جس طرح غاصب اسرائیل مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی کر رہا ہے بلک اسی طرح بھارتی گجرات کا قصائی نریندر مودی مظلوم کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق صلب کرنے میں مصروف ہے۔انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو خواب غفلت سے بیدار ہونا ہوگا،عالمی برادری کو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران اور سعودیہ عرب کے درمیان بہترتعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں، علامہ عارف واحدی

علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، انگریز خود بھی استعمار تھا اور اسی استعماریت کا تسلط کسی نہ کسی صورت میں قائم رکھنے کےلئے اور اپنے مقاصد کے حصول کےلئے اس تنازعہ کو جان بوجھ کر خطے میں چھوڑ کر گیا تاکہ اس خطے میں ترقی ہوسکے نہ یہاں کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ علامہ عارف واحدی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کےلئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدارحل نکالا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button