اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بھارتی فوج کو جعلی سرجیکل اسٹرائیکس سے لے کر اب تک کوئی کامیابی نہیں ملی،آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں

شیعت نیوز: پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات اپنے سیاسی ماسٹرز کے انتخابی مفادات کے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کو پنپنے نہیں دیں گے،انقلاب ایران کے بعد پاکستان میں جہادی مدارس میں اضافہ ہوا،میجر جنرل آصف غفور

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، وہ غیر ذمے دارانہ بیانات دے کر خطے کا امن متاثر کر رہے ہیں، ان کے بیانات اپنے سیاسی ماسٹرز کے انتخابی مفادات کے لیے ہیں، ان کا بیان معصوموں کے خون سے رنگا ہے اور پاکستان کے ہاتھوں اٹھائے نقصانات کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارتی فوج کو ناقابل برداشت نقصان پہنچائیں گے، ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف نے اپنی فوج کو روگ آرمی بنا لیا ہے لیکن انہیں جعلی سرجیکل اسٹرائیکس سے لے کر اب تک کوئی کامیابی نہیں ملی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button