پاکستان

محکمہ داخلہ پنجاب کا چہلم امام حسینؑ پر فوج اور رینجرز بلانے کا فیصلہ

فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے وفاقی حکومت کو ریکوزیشن بھیج دی ہے

شیعت نیوز :محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ چہلم امام حسینؑ کے موقع پر لاہور اور راولپنڈی سمیت دیگر اہم اور حساس اضلاع میں فوج اور رینجرز کوتعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب کابینہ کی کمیٹی برائے امن و امان کی منظوری کے بعد ارسال کیاہے۔

اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب کے محکمہ داخلہ نے چہلم حضرت امام حسین علیہ اسلام کے موقع پر سکیورٹی کے لئے پاک فوج اور پنجاب رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پاک فوج اور پنجاب رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے وفاقی حکومت کو ریکوزیشن بھیج دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :آئی جی پنجاب کا چہلم امام حسینؑ کے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

سیکریٹری  داخلہ کے مطابق  نے چہلم امام حسینؑ کے موقع پر لاہور،روالپنڈی،گوجرانوالہ، ملتان، جھنگ، ڈی جی خان اور دیگر اہم اور حساس اضلاع میں  پاک فوج کی دس کمپنیاں اور رینجرز کی چھ کمپنیاں تعینات کئے جانے کے حوالے سے ریکوزیشن بھیج دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button