ایران

یورپ ، ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد میں ناتواں ہے ۔ جواد ظریف

شیعت نیوز : ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نیلدی پیندورکے ساتھ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ نے ایٹمی معاہدے پر عمل نہ کرکے اپنی ناتوانی اور کمزوری کا ثبوت فراہم کردیا ہے اور ایران کا صبر بھی اب اختتام پذير ہوگیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپ ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد میں ناکام رہا ہے اور اگر ایٹمی سمجھوتے کے فریقوں کی جانب سے معاہدے کی شقوں پر عمل نہ ہوا تو ایران بھی عمل درآمد کی سطح میں کمی لانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں ایرانی عوام کے خلاف ایک قسم کی جنگ ہے۔ جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور جنوبی افریقہ کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے متعلق نظریات کو یکساں اور قریب قراردیتے ہوئے کہا کہ فلسطین ، انسانی حقوق ، اقوام متحدہ و سکیورٹی کونسل کی جدید ساخت و تشکیل ، دہشت گردی کے خلاف اقدام اور پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کے بارے میں ایران اور جنوبی افریقہ کا نظریہ یکساں اورمتفق ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور جنوبی افریقہ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بھی مضبوط اور مستحکم قراردیتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں ميں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات فروغ پار ہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور اس طرح انھوں نے اپنی کمزوری اور ناتونی کا ثبوت فراہم کیا اور اب ایران کا صبر بھی اختتام پذير ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے بعد بھی ایران نے ایک سال تک اپنے وعدوں پر عمل کیا اور یورپی ممالک نے اس ایک سال میں بھی ایران کو فریب دینے کی کوشش کی ۔

اس اجلاس میں جنوبی افریقہ کی بین الاقوامی امور کی وزیر نے ایران اور جنوبی افریقہ کے باہمی تعلقات کو پائدار اور مضبوط قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران ایک مضبوط اور مستحکم ملک ہے اور ایران کی اصولی اور منطقی پالیسیاں قابل قدر اور قابل تعریف ہیں۔

اس اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ نے ایٹمی سمجھوتے سے امریکہ کے یکطرفہ طور پر باہر نکل جانے کو سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کی کھلی خلاف ورزی قرار اور اسے اقوام متحدہ کے تمام اراکین کے مطالبات کے برخلاف بتایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button