عراق

عراقی صدر کی تکفیری گروہ داعش کو عراق منتقل کرنے کی مخالفت کردی

شیعت نیوز: عراق کے صدر برہم صالح نے داعشی دہشت گردوں کو عراق میں منتقل کرنے کی مخالفت کی ہے۔

عراقی صدر کے مشیر شیروان الوائلی کا کہنا ہے کہ عراقی صدر برہم صالح نے حال ہی میں امریکی وزير خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے شامی کردوں کی قید میں 13 ہزار داعش دہشت گردوں کو عراق منتقل کرنے کی واضح طور پر مخالفت کی ہے۔

برہم صالح نے کہا کہ کسی بھی صورت داعش دہشت گردوں کو عراقی سرزمین پر دوبارہ سراُٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی داعش دہشت گردوں کو دوسرے ممالک سے عراق منتقل کیا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button