مشرق وسطی

پوری دنیا اسرائیلی جارحیت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مرزوق علی الغانم

شیعت نیوز: کویتی پارلیمان کے سربراہ  مرزوق علی نے عالمی طاقتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا اسرائیلی جارحیتوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کویتی پارلیمان کے سربراہ مرزوق علی الغانم کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی جارحیت نظر ہی نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیں : ماہ ستمبر میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 514 فلسطینی زیر حراست

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کہ جو تمام بین الاقوامی معاہدوں کے برخلاف، ایٹمی ہتھیاروں کی حامل ہے، مشرق وسطیٰ کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے بلغراد میں انٹرپارلیمنٹری یونین آئی پی یو کے اکتالیسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کررہا ہے اور دنیا کو اسرائیلی مظالم نظر ہی نہیں آرہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button