عراق

عراقی وزیر اعظم کا مظاہروں پر حملہ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم

شیعت نیوز : عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ حالیہ مظاہروں پر حملہ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا چاہے وہ کہیں بھی چھپے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے وزیر اعظم نے اپنی کابینہ کے 5 وزیروں کو برطرف کردیا

رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم نے جواس ملک کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں ایک بیان میں بغداد اور ملک کے دیگرسات صوبوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے قاتلوں اور پرتشدد واقعات میں ملوث عناصر کا پتہ لگانے کے لئے ایک تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا اور کہا کہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جا ئے گی چاہے وہ جتنے بڑے بھی ہوں ۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق عراق میں چند روز قبل ہونے والی جھڑپوں اور پرتشدد واقعات میں ایک سو چار افراد جاں بحق اور چھے ہزار سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button