پاکستان کی اہم خبریں

وزیرِ اعظم عمران خان تہران پہنچ گئے، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے استقبال کیا

ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا

شیعت نیوز : وزیرِ اعظم عمران خان ایران کے ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔تہران ایئر پورٹ پر ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے ان کا  استقبال کیا۔

اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان اپنے ایک روزہ دورہ ایران کے سلسلے میں تہران پہنچے تو ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور دیگر اعلیٰ حکام نے انکا استقبال کیا۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، معاونِ خصوصی ذوالفقار بخاری اور سینئر حکام بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم اپنے دورہ اریران کے دوران ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سے تہران میں الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان حکومت کا آل سعود کے خلاف پہلا بڑا اور جراتمندانہ اقدام،آل سعود سے معاہدہ منسوخ

زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورۂ ایران خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کا حصہ ہے۔ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان منگل کو پاکستان سے سعودی عرب جائیں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button