ایران

اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ہر عزادار کشمیر کا پرچم بھی اٹھائے، علی رضا پناہیان

کشمیری عوام ایسے مظلوم ہیں کہ جن کا دفاع کرنے والا کوئی نہیں ہے

شیعت نیوز : اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کرنے والا ہر شخص کشمیر کا ایک پرچم اٹھائے، ایک ایسا پرچم جو ان مظلوموں کی علامت ہو۔اربعین کے موقع پر عزادران امام حسینؑ پوری دنیا میں مظلومین کشمیر کے ساتھ عہد وفا کرتے ہوئے ظالم کے خلاف آواز حق بلند کریں

اطلاعات کے مطابق ایران کے معروف خطیب مولانا علی رضا پناہیان نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میرے بس میں ہوتا تو ضرور کہتا کہ اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کرنے والا ہر شخص کشمیر کا ایک پرچم اٹھائے، ایک ایسا پرچم جو ان مظلوموں کی علامت ہو۔انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام ایسے مظلوم ہیں کہ جن کا دفاع کرنے والا کوئی نہیں ہے، لیکن اس حالت میں بھی ان کا جذبہ ایمانی کتنا عظیم ہے، یہ صرف خدا جانتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کشمیر کے حوالے سے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے موقف کی قدردانی

علی رضا پناہیان کا مزید کہنا تھا کہ زائرین ایسے وقت میں کہ جب وہ سرزمین کربلا پہنچ کر حرم امام حسینؑ میں داخل ہوں تو ان کے ہاتھوں میں کشمیری پرچم بھی ہوں اپنے آقا و مولاؑ سے عہد کرتے ہوئے پوری دنیا باالخصوص کشمیر کی مظلوم عوام کہ جو گزشتہ 7 دہائیوں سے ظلم و ستم کی چکی میں پس رہے ہیں کو یہ پیغام دیں کہ نواسہ رسولؐ کے عزادار اپنے مولاؑ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے سامنے صدائے حق بلند کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button