پاکستان
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کامورومیں انعقاد
دو روزہ تربیتی ورکشاپ مورو میں منعقدکی گئی جس میں صدارت مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے کی

شیعت نیوز: اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ مورومیں منعقدکی گئی جس میں صدارت مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے کی، ورکشاپ میں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، مٹیاری، سکرنڈ، نوابشاہ، نوشہروفیروز، خیرپورمیرس، سکھر، گھوٹکی، شہدادکوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، جامشورو سمیت دیگر شہروں سے منتخب شدہ اراکین نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے زیر اہتمام 7 روزہ فہم القرآن سمرکیمپ کا انعقاد
ورکشاپ میں خصوصی خطاب انجینئر سید حسین موسوی نے کیا، جبکہ موضوعاتی دروس عالم دین علامہ محمد باقر نجفی، علامہ سجاد حسین آہیر، مولانا اشفاق علی عترتی نے دیئے۔ ورکشاپ سے اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے بھی خطاب کیا۔