پاکستان

کراچی سینٹرل جیل سے تکفیری دہشتگردوں کو فرار کروانے والے اہلکاروں کو 6سال قید کی سزا

جیل پولیس کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 14 اہلکاروں کو 6 سال قید اور جرمانے کی سزا

شیعت نیوز : کراچی سینٹرل جیل سے کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 سفاک دہشتگردوں کو کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہونے پر معاونت کرنے والے جیل پولیس کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 14 اہلکاروں کو 6 سال قید اور جرمانے کی سزا سناتے ہوئے سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی سینٹرل جیل سے کالعدم دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کو جیل سے فرار میں مدد کرنے والے جیل پولیس افسران سمیت دیگر 14 اہلکاروں کو 6 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ۔زرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سینٹرل جیل سے تکفیری دہشتگردوںکی فرار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل غلام مرتضیٰ، عبدالرحمان شیخ سمیت دیگر 14 ملزمان کو 6، 6 سال قید کی سزا سناتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کیا۔ دیگر مجرموں میں جیل افسران فہیم انور، سالک ایاز اور رفیق چنا سمیت 14 مجرمان شامل تھے، یہ لوگ ضمانت پر رہا تھے اور فیصلہ آنے کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :سکھر پولیس کی بڑی کاروائی،سانحہ خانپور کا ماسٹر مائنڈ تکفیری ملاں حسین بخش بروہی گرفتار

واضح رہے کہ 13 جون 2017 کو کراچی سینٹرل جیل سے کالعدم دہشتگرد جماعت لشکر جھنگوی کے انتہائی خطرناک دہشتگردوں شیخ ممتاز عرف فرعون اور احمد خان عرف منا فرار ہوگئے تھے۔سندھ رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے نے غفلت برتنے پر جیل افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کی سفارش کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button