اہم ترین خبریںلبنان

امریکی اپنے اتحادیوں سے کئے گئے وعدوں کو بھی پورا نہیں کرتے

شیعت نیوز :حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے امریکہ کو ناقابل اعتماد ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کا ساتھ بھی چھوڑدیتا ہے اور ان کی پشت خالی کردیتا ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے ضاحیہ میں سید الشہداء مجتمع میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اپنے اتحادیوں سے کئے گئے وعدوں کو بھی پورا نہیں کرتے اور مشکل وقت میں انھیں بھی تنہا چھوڑ دیتے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے امریکہ کا شامی کردوں کا ساتھ چھوڑنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے چشم زدن میں کردوں کا ساتھ چھوڑ دیا اور امریکہ پر اعتماد کرنے والے تمام افراد کا حال یہی ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button