اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ تنظیمات کا ایک بارپھرمرکزی جلوس چہلم امام حسینؑ کو ایم اے جناح روڈسے ہی گذارنے کا عزم

صوبائی سیکریٹری تعلیم کی طرف سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے مومنین ( جو کہ زیارت کے خواہشمند تھے) کی ایکس پاکستان لیو کو ختم کرنے کی بھرپور مذمت کی گئی

شیعت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے ایک اجلاس بارگاہ حسینی بلاک 2 پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں منعقد ہوا جس میں مرکزی تنظیم عزاء، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ہئیت آئمہ مساجد امامیہ، مرکزی تنظیم عزاداری ، امامیہ آرگنائزیشن، مجلس ذاکرین امامیہ، انجمن امامیہ، ابو طالب فاؤنڈیشن، ناصران امام، شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، پاسبان عزاء، سفینتہ المومنین ٹرسٹ مارٹن روڈ، پاک محرم ایسوسی ایشن، انجمن سادات امروہہ، ایم ای ایس او، اے ایچ آئی او ، تمام اسکاؤٹس گروپس اور جعفریہ الائنس میں شامل مقتدر شخصیات اور کمشنر کراچی کے نامزد کردہ کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ کےفوکل پرسنز نے شرکت کی۔اجلاس میں طے پایا کہ :

یہ بھی پڑھیں : تمام شیعہ جماعتوں کامرکزی جلوس چہلم ہر صورت ایم اے جناح روڈ سے نکالنے کا اعلان

1)چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس اپنے قدیمی گزر گاہ نمائش براستہ ایم اے جناح روڈ سے جائے گا۔

2)وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ گرین لائن پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور جلوس کے راستوں میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کا جلد سدباب کیا جائے۔

3) وفاقی حکومت عراقی حکومت سے فی الفور رابطہ کرے تاکہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے لیے کربلا جانے والے زائرین کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : جلوس ہائے عزا کے روٹ پر کنٹینرزاور موبائل فون سروس کی بندش ملت جعفریہ کا نہیں حکومتی مطالبہ ہے، علامہ ناظرتقوی

4) ان ایام عزا میں اندرون سندھ جو بھی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں انہیں فوری طور پر واپس لیا جائے۔

5) صوبائی سیکریٹری تعلیم کی طرف سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے مومنین ( جو کہ زیارت کے خواہشمند تھے) کی ایکس پاکستان لیو کو ختم کرنے کی بھرپور مذمت کی گئی اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ اس فیصلے کو فوراً واپس لیا جائے تاکہ مومنین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جا سکے۔آخر میں جعفریہ الائنس کے جنرل سیکرٹری سید سلمان مجتبی نقوی صاحب کے لیے دعاۓ صحت کی گئی اور علامہ ڈاکٹر عباس کمیلی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button