مقبوضہ فلسطین

غزہ میں اسلامی جہاد کے یوم تاسیس پر عسکری ونگ کی پریڈ

شیعت نیوز: فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے 32 ویں یوم تاسیس کے موقعے پر جماعت کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کی طرف سے غزہ میں ایک عسکری پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ وسطی غزہ میں النصیرات پناہ گزین کیمپ میں منعقدہ پریڈ میں القدس بریگیڈ کے مجاہدین نے چہروں پر نقاب ڈال کر شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کے حق واپسی مارچ پر حملہ ایک فلسطینی شہید 52 زخمی

اس موقع پر تنظیم کی طرف سے بھاری مشین گنوں، ھاون راکٹوں، ٹینک شکن بموں اور دیگر اسلحہ کی نمائش کی گئی۔

اس موقع پر القدس بریگیڈ کی طرف سے تیار کردہ بڑے اور چھوٹے درجے کے میزائل اور میزائل لانچر بھی دکھائے گئے۔

خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد سنہ 1982ء میں قائم کی گئی تھی۔ یہ تنظیم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی اور اس کا ہدف تاریخی ارض فلسطین کو صیہونی ریاست کے غاصبانہ قبضے سے آزادی دلانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button