اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب کے خلاف یمنی فوج کی نصر من اللہ کارروائی کی حمایت میں ریلی

شیعت نیوز: یمن کے ہزاروں شہریوں نے جارح سعودی اتحاد کے خلاف یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کی حالیہ غیر معمولی نصر من اللہ کارروائیوں کی حمایت میں شمالی صوبے صعدہ میں ایک بڑی ریلی نکالی ہے۔

گذشتہ دنوں یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے اندر نجران کے ایک بہت بڑے علاقے میں نصر من اللہ نامی غیر معمولی اور شاندار کارروائیاں انجام دے کر جارح سعودی اتحاد پر کاری ضرب لگائی تھی۔

ان کارروائیوں کو خراج تحسین پیش اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی حمایت کا اعلان کرنے کے لئے یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں ہزاروں شہریوں نے ایک بڑی ریلی نکالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے نہتے مسلمان اب طاقتور ہوچکے ہیں اور اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں،صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

ریلی میں شریک لوگوں نے فوج اور تحریک انصاراللہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنی سرزمین سے غاصبوں کو نکال باہر کئے جانے تک استقامت جاری رکھنے پر زور دیا۔

ریلی کے شرکا نے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا – ایسی ہی ایک بڑی ریلی یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی نکالی گئی ہے۔

یمن کی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے اس سے پہلے نصر من اللہ نامی کارروائیوں کی کئی مرحلوں میں تفصیلات سے عالمی میڈیا کو باخبر کیا تھا ۔

ان کارروائیوں میں جو جارح سعودی اتحاد کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی زمینی کارروائیاں تھیں سعودی فوج کی تین بریگیڈ کا قلع قمع کردیا گیا ہے۔

ان کارروائیوں میں سیکڑوں جارح فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ تین ہزار سے زائد جارح فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button