پاکستان

سید جماعت علی شاہ مرحوم کی قومی وملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علامہ عارف واحدی

مرکزی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ آج کے جنازے کا اجتماع اتحاد امت کا عملی ثبوت ھے تمام شیعہ سنی اکٹھے نماز جنازہ ادا کر رہے ہیں ایسی فضا ھر جگہ قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے

شیعت نیوز: شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیاسی سیل کے رکن اور شیعہ علما کونسل آزاد جموں کشمیر کے سابقہ جنرل سیکریٹری جناب سید جماعت علی شاہ صاحب وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف واحدی نے تحصیل برنالہ کے گاؤں افتخار آباد میں پڑھائی –

علامہ عارف واحدی نے جنازہ سے پہلے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید جماعت علی شاہ مرحوم نے دینی سیاسی سماجی طورپر جو خدمات سر انجام دی ہیں اس علاقے کے تمام مسالک کے لوگوں میں جو اتحاد و وحدت کی فضا قائم کی ہے اور کشمیر کی آزادی اور حقوق کے لئے جو جدوجہد کی ہے اس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں-

یہ بھی پڑھیں: مجالس و عزادری کے انعقاد پر ایف آئی آرز کا اندراج خلاف آئین اقدام ہے جو قابل قبول نہیں،علامہ عارف واحدی

مرکزی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ آج کے جنازے کا اجتماع اتحاد امت کا عملی ثبوت ھے تمام شیعہ سنی اکٹھے نماز جنازہ ادا کر رہے ہیں ایسی فضا ھر جگہ قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے اس سے امت مضبوط ہوتی ہے اور دشمنان امت کمزور اور مایوس ہوتے ہیں –

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ دینی ملی پلیٹ فارم شیعہ علما کونسل میں شاہ صاحب مرحوم کی خدمات پر اور اپنی قیادت کے ساتھ ساری زندگی پوری قوت کے ساتھ وابستہ رھنے پر شاہ صاحب کی قدردانی کرتے ہیں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ان کے بچوں،عزیزان اور تمام فیملی کے لئے تعزیت کا پیغام بھیجا ہے ۔اللہ تعالی مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button