پاکستان

چہلم امام حسینؑ سے قبل بلدیاتی مسائل کو حل کریں گے،ناصر حسین شاہ

چہلم امام حسینؑ سے قبل صفائی ستھرائی اور سڑکوں کی مرمت کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے

شیعت نیوز :چہلم امام حسینؑ سے قبل شہر میں منعقد ہونے والی مجالس و جلوسوں کے مقامات پر درپیش بلدیاتی مسائل کے فوری حل کے حوالے کام کر رہے ہیں۔عزاداران امام حسینؑ کو پہنچنے والی تکالیف کا ازالہ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ چہلم امام حسینؑ کے موقع پر مجلس و جلوس ہائے عزاء کے مقامات پر کسی بھی قسم کے بلدیاتی مسائل درپیش نھیں ہوں گے۔ علامہ حسین مسعودی کی سربراہی میں ملاقات کے لئے آنے والے جعفریہ الائنس پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ چہلم امام حسینؑ سے قبل صفائی ستھرائی خاص طور پر سڑکوں کی مرمت کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :قدیمی مجالس اور جلوسوں میں رکاوٹیں کسی صورت قبول نہیں ،رہنما جعفریہ الائنس شبر رضا

علامہ حسین مسعودی کا کہنا تھا کہ اس وقت پورا شہر کراچی حالیہ بارشوں کی وجہ سے گندگی اور غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے، جگہ جگہ بارشوں اور سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہے، جس کی وجہ سے عزادار امام حسینؑ انتہائی اذیت کا شکار ہیں۔ وزیر بلدیات نے سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ کو ہدایات جاری کی کہ وہ فی الفور مجالس و جلوسوں کے مقامات اور اس کے اطراف کے راستوں پر سڑکوں کی استرکاری اور صفائی کو یقینی بنائیں، تاکہ عزادار امام حسینؑ پُرسکون اور صاف ستھرے ماحول میں عزاداری منعقد کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button