دنیا

کشمیری عوام کی شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔سید علی گیلانی

شیعت نیوز: مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے وادی کشمیرجموں ریجن اور لداخ کے عوام سے چٹان کی طرح متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیری عوام اپنی شناخت، مذہب اور عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اپنے ایک پیغام میں بزرگ رہنماء سید علی گیلانی نے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی بے مثال قربانیاں ہر گز رائیگا نہیں جائیں گی اور کشمیر کی آزادی کا سورج جلد ہی طلوع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ کو کشمیریوں سے خیانت پر تبدیل ہوجانا چاہیے، علامہ راجہ ناصر عباس

انہوں نے تمام کشمیری سیاست دانوں پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے خلاف بھارت کے مذموم عزائم میں اس کا آلہ کار بننے سے اجتناب کریں۔

سیدعلی گیلانی نے کشمیرپولیس کے اہلکاروں سے کہا کہ وہ بھارت کی سہولت کاری سے گریز کریں تاکہ ان کی اپنی مائیں، بہنیں اور بھائی بھارت کے مکروہ ہندتوا نظریہ کا غلام بننے سے محفوظ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں تیزی کیلئے جلد ہی معاشرے کے تمام طبقوں کیلئے آزادی کیلنڈر جاری کیاجائے گا۔ سیدعلی گیلانی نے حریت رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ عوام الناس کے ساتھ مکمل طور پر وابستہ رہیں اور بھارت کے قبضے کے خلاف ان کی جدوجہد میں رہنمائی کریں۔

یاد رہے کہ بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی امور اجیت ڈوول دو دن قبل مقبوضہ وادی کشمیر کا دورہ کر کے وہاں متعین سیکیورٹی افسران و اہلکاروں کو واضح ہدایات دے چکے ہیں کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو پوری طرح سے کچل دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button