وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات

03 اکتوبر, 2019 20:39

شیعت نیوز : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات ۔ وزیر خارجہ کی جانب سے شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کے معاملے پر اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان سے تعلق رکھنے والے جبری گمشدہ معروف شیعہ قانون دان اور سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن یافث نوید ہاشمی کے گھر انکے اہل خانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے جبری لاپتہ ہونے والے شیعہ جوانوں کے اہل خانہ اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما ؤں سمیت مجلس وحدت مسلمین صوبہ جوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی،معروف عالم دین علامہ امین شہیدی، سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ،علامہ قاضی نادر حسین علوی ، علامہ محمد عباس وزیری اور دیگر رہنما موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کا ملتان میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے گھرکے باہر احتجاجی دھرنا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور انسان اور پاکستانی آپ کے ساتھ ہوں ، میں جبری شیعہ گمشدگیوں کے معاملے میں حتی المقدور کوشش کروں گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورہ چین کے بعد اسلام آباد میں اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنز نے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے سامنے اپنے مطالبات بھی رکھے ۔

5:42 صبح مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔