پاکستان

پاراچنارمیں جرگہ،شنگک میں امام بارگاہ کی جانب جانیوالی سڑک کا تنازعہ حل

تنازعے کے حل کیلئے لیفٹیننٹ کرنل جاوید اعوان، عمر احمد خان اسسٹنٹ کمشنر، انجمن حسینیہ، تحریک حسینی کے اکابرین نے فریقین کے ساتھ کامیاب جرگہ کیا اور تنازعہ حل کردیا گیا۔

شیعت نیوز: پاراچنار کے علاقہ شنگک میں امام بارگاہ کی جانب جانے والی سڑک کا تنازعہ حل کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق شنگک امام بارگاہ کے روڈ پر بننے والے تنازعے کے حل کیلئے لیفٹیننٹ کرنل جاوید اعوان، عمر احمد خان اسسٹنٹ کمشنر، انجمن حسینیہ، تحریک حسینی کے اکابرین نے فریقین کے ساتھ کامیاب جرگہ کیا اور تنازعہ حل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنارکی صورتحال ،بریگیڈیئر اختر علیم کاایم ڈبلیوایم رہنما علامہ عبدالخالق اسدی سے ٹیلیفونک رابطہ

فریقین کی موجودگی میں جرگہ ممبران نے سیکرٹری انجمن حسینیہ کی سربراہی میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ افسران اور صدر تحریک حسینی کی موجودگی میں روڈ کیلئے اراضی کی نشاندہی کردی، اس موقع پر لیفٹنٹ کرنل جاوید اعوان نے فریقین سے آپس میں بھائی چارے سے رہنے کی اپیل کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button