پاکستان کی اہم خبریں

پاکستانی میری ٹائم سیکیورٹی نے 12 روز سے سمندر میں پھنسے 9 ایرانی ماہی گیروں کو بچالیا

ایرانی کشتی واحدی گوادر سے 240 ناٹیکل مائل کی دوری پر گہرے سمندر میں انجن میں فنی خرابی کے سبب پھنسی ہوئی تھی

شیعت نیوز: پاکستانی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن کے دوران 12روز سے نامساعد حالات میں پھنسی ایرانی لانچ اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق ایم آرسی سی ممبئی کی جانب سے پی ایم ایس اے کو سمندر میں پھنسی ایرانی کشتی کو بچانے کےلیے ای میل موصول ہوئی جس کے تناظرمیں میری ٹائم سکیورٹی کے بحری جہاز پی ایم ایس ایس کشمیر کو آپریشن کی ذمہ داری سونپی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کو ایرانی کشتی پر ڈاکہ ڈالنے کا تاوان ادا کرنا پڑےگا

ایرانی کشتی واحدی گوادر سے 240 ناٹیکل مائل کی دوری پر گہرے سمندر میں انجن میں فنی خرابی کے سبب پھنسی ہوئی تھی، میری ٹائم کی جانب سے خصوصی آپریشن کے دوران ایرانی لانچ اور اس پر سوار 9 ماہی گیروں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button