حکومت پاکستان عراقی حکام سے زائرین کے ویزوں میں درپیش مشکلات کے حل کا مطالبہ کرے ، خالد مقبول صدیقی
وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی نے عراقی حکومت کی جانب سے چہلمِ امام حسین (ع) کے لئے جانے والے پاکستانی زائرین کی طرف سے اپروول کی شرط پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔

شیعت نیوز: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر و وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی نے عراقی حکومت کی جانب سے چہلمِ امام حسین (ع) کے لئے جانے والے پاکستانی زائرین کی طرف سے اپروول (approval) کی شرط پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی عراقی ویزہ پالیسی، غیر ضروری شرائط،ہزاروں پاکستانی زائرین کے ٹکٹ ضائع ہونے کاخدشہ
اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پرزور درخواست کی کہ اس معاملے پر فی الفور عراقی حکومت سے رابطہ کرکے چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر پاکستانی زائرین کے لئے پہلی دفعہ عائد کی جانے والی اس خصوصی ویزا پالیسی پر نظرِثانی کی درخوست کی جائے تاکہ 2 لاکھ سے زیادہ پاکستانی زائرین چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر زیارت سے محروم نہ رہ جائیں۔