اہم ترین خبریںپاکستان

ایٹمی ملک ہونے کے باوجود ہمارےیہاں کچرا اُٹھانے کا نظام بھی موجود نہیں ہے،علامہ ناظرتقوی

اس شہر کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت گندگی اور غلاظت میں تبدیل کیا جا رہا ہے

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدراور نامورعالم دین علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ شہر کراچی اس وقت گندگی اور غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایٹمی ملک ہونے کے باوجود ہمارے شہر میں کچرا اُٹھانے کا نظام بھی موجود نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ کراچی جو کسی زمانے میں روشنیوں کا شہر ہوا کرتا تھا، جس شہر میں سیاح گھومنے کی غرض سے کراچی آیا کرتے تھے، اس شہر کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت گندگی اور غلاظت میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 سال اقتدار میں رہنے والی جماعتوں نے کراچی کی عوام سے ووٹ تو لیا، لیکن عوام کو سہولیات مہیا کرنے میں ناکام نظر آئے، کراچی شہر کا یہ حال سیاسی پنجہ آزمائی کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جلوس ہائے عزا کے روٹ پر کنٹینرزاور موبائل فون سروس کی بندش ملت جعفریہ کا نہیں حکومتی مطالبہ ہے، علامہ ناظرتقوی

علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ اگر حکومتیں چاہیں تو کراچی شہر کو دوبارہ اُس کی اصلی حالت میں لایا جا سکتا ہے، لہٰذا ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر کراچی کو ازسرنو تعمیر کیا جائے اور کراچی میں ایمرجنسی نافذ کرکے شہر کراچی میں ترقیاتی کام اور صفائی کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اس وقت گندگی اور غلاظت کی وجہ سے شدید تعفن پھیل رہا ہے، جس کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کا شدید خطرہ ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ وہ جلد از جلد کراچی کی سنگین صورتحال پر اقدامات کو یقینی بنائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button