پاکستان

عمران خان نے اقوام عالم کے سامنے بھارت اور امریکہ کی خیانتوں کو آشکارکردیا،علامہ باقر عباس زیدی

مظلوم کشمیری عوام کے حقوق دلوانے کی جدوجہد میں ملت جعفریہ حکومت اور پاک افوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

شیعت نیوز: اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ افواج پاکستان اور پوری قوم کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ مظلوم کشمیری عوام کے حقوق دلوانے کی جدوجہد میں ملت جعفریہ حکومت اور پاک افوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان کے طاغوت شکن خطاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اقوام عالم خصوصاً بھارتی حکومت اور مسئلہ کشمیر پر امت مسلمہ باالخصوص پاکستانی قوم سے خیانت کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کشمیر کے حوالے سے پاک افواج اور پوری پاکستانی قوم کے جذبات کو واضح کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم لاالہ الا اللہ پر یقین رکھتے ہیں، جنگ ہوئی تو آخری دم تک لڑیں گے ، عمران خان کا دبنگ اعلان

علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لئے پاکستانی قوم کے جذبات کیا ہیں یہ ثابت کرنا جہاں ہمارے لئے باعث شرف و افتخار ہوگا، وہیں بھارتی حکومت اور کشمیر میں ظلم و ستم کی بدترین مثالیں قائم کرنے والے گیدڑوں کے لئے انتہائی دردناک اور خوفناک حقیقت ثابت ہوگا ۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی ادارے خصوصاً بھارتی خفیہ ایجنسی را جتنا چاہے بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں اپنے پالتو اور زرخرید افراد کے زریعے پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کر لے،لیکن جس دن حکومت پاکستان اور پاک فوج نے اشارہ کیا اس دن یہ قوم متحد ہو کر پاکستان میں موجود بھارتی گماشتوں اور بھارتی حکومت کے روشن دنوں کو تاریک اور خوفناک رات میں بدل دے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button