اہم ترین خبریںپاکستان

دنیا مسئلہ کشمیر پر متوجہ ہوئی ہے لیکن کوئی سنجیدہ عملی کوششیں نظر نہیں آرہی ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا کی حکومتوں کے مفادات طاقت ور اور مالی طور پر مضبوط ملک کےساتھ ہیں

شیعت نیوز: اقوام عالم کی مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورت حال پر بے حسی قابل مذمت ہےکشمیر پر اپنی پالیسی کو ازسرنوترتیب دینا ناگزیر ہو چکا ہے دنیا مسئلہ کشمیر پر متوجہ ہوئی ہے لیکن کوئی سنجیدہ عملی کوششیں نظر نہیں آرہی ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا کی حکومتوں کے مفادات طاقت ور اور مالی طور پر مضبوط ملک کےساتھ ہیں ۔ پاکستان عالم اسلام سمیت اقوام عالم کے سلگتے مسائل اور امن عامہ کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہا ہے لیکن ماسوائے چند ممالک کے کسی بھی ملک نے کھل کر کشمیر پر اپنا موقف واضع نہیں کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: لندن، BBCاور CNNکے دفاترکے باہر کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج

انہوں نے مذید کہا کہ ہمیں اپنی کمزوریوں سے سیکھنا ہو گااور اپنی طاقت کو پہچاننا ہوگا۔ ہم بیس کروڑ کا اٹیمی ملک ہیں جو کہ دنیا کے بڑے بڑے معدنی ذخائر سمیت وسیع رقبہ اور ہر قسم کا موسم رکھتے ہیںاور علاقائی محل وقوع منفرد اور خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔ ملکی سیاسی و معاشی استحکام کے لئے مستقل پالیسوں کی تشکیل دینے کی ضرورت ہے ۔اپنے وسائل کو درست انداز میں استعمال کرنا اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے ۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button