مشرق وسطی

اقوام متحدہ کا نمائندہ دمشق پہنچ گیا

پڈرسن ، دمشق میں شام کے بنیادی آئین کی کمیٹی کی تشکیل کے لئے شامی حکام سے صلاح و مشورے کی غرض سے دمشق پہنچے ہیں

شیعت نیوز:پڈرسن ، دمشق میں شام کے بنیادی آئین کی کمیٹی کی تشکیل کے لئے شامی حکام سے صلاح و مشورے کی غرض سے دمشق پہنچے ہیں ۔شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے دمشق پہچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کا نیا آئین تیار کرنے کے لئے کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔شام میں نیا آئین تیار کرنے کے لئے کمیٹی کی تشکیل کی تجویز پہلی بار قومی مذاکرات کے لئے قائم کانگریس کے اجلاس میں سامنے آئی تھی ۔شام کے سلسلے میں مذاکرات کے لئے قائم کانگریس کا پہلا اجلاس انتیس اور تیس جنوری دوہزار اٹھارہ کو روس کے شہر سوچی میں منعقد ہوا۔شام کے سلسلے میں قومی مذاکرات کے لئے اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ ، آستانہ مذاکرات کے ضامن ممالک ایران ، روس اور ترکی کے صدور کے درمیان نومبر دوہزارسترہ میں روس میں ہونے والے مذاکرات میں کیا گیا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button