پاکستان کی اہم خبریں

پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی بھارتی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ثروت اعجاز قادری

ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کر رہا ہے، بھارت کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں پاکستانی بن مقابلہ کرنا ہوگا

شیعت نیوز: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کر رہا ہے، بھارت کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں پاکستانی بن مقابلہ کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس ٹی بلوچستان کے صدر محمد علی جتک کی قیادت میں آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک مسائل کی بھنور اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے، حکومت ٹیکس وصولی کیلئے غریبوں کی بجائے سرمایہ داروں پر دباؤ ڈالے، غریب پہلے ماچس کی ڈبیا سے لیکر پانی کے بل تک ہر چیز پر ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ و لسانی فسادات کی سازش کامیاب ہونے نہیں دینگے۔

یہ بھی پڑھیں: حسینی کردار کو اپنا کر ہی اسلام دشمن یہود و نصاریٰ کو شکست دی جا سکتی ہے،ثروت اعجازقادری

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سربلندی و سلامتی کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتے رہینگے، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی دنیا حمایت کر رہی ہے، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے مودی کے مقدمے پر پانی پھیر دیا ہے، ان شاء اللہ کشمیر کے عوام جلد حق خودارادیت لیکر دم لینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ان کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button