اہم ترین خبریںسعودی عرب

انصاراللہ کا ایسا حملہ کے سعودی حکمرانوں سمیت امریکہ ودیگراتحادی ممالک کی نیندیں حرام

انصاراللہ کے رہنما محمد البخیتی نے بھی کہا ہے کہ یمن پر سعودی حملے نہ رکے تو یمنی مجاہدین ریاض پر قبضہ کرلیں گے

شیعت نیوز: انصاراللہ  کا ایسا حملہ کے سعودی حکمرانوں سمیت امریکہ ودیگراتحادی ممالک کی نیندیں حرام ۔سعودی تیل کی تنصیبات پر انصار اللہ یمن کا ڈرون حملہ، سعودی حکام اور میڈیا نے حملوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

سعودی حملے جاری رہنے کی صورت میں یمنی رہنماوں کی وسیع پیمانے پر مزید کارروائیوں اور ریاض پر قبضہ کرنے کی دھمکی.تفصیلات کے مطابق یمن کے ڈرون طیاروں نے ہفتے کی صبح یمنی سرحد سے سیکڑوں میل دور مشرقی سعودی عرب میں واقع بقیق اور خریص تیل ریفائنریوں پر حملہ کیا ہے۔

سعودی حکام نے ان حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے نتیجے میں ہونے والی آتش سوزی پر قابو پانے کا دعوی کیا ہے.انصاراللہ کے ترجمان یحیی السریع نے کہا ہے کہ یہ حملے 5 سالہ سعودی جارحیت کے رد عمل میں کئے گئے ہیں اور اگر یمن کا محاصرہ اور حملے جاری رہے تو وسیع پیمانے پر اس سے زیادہ دردناک حملے کئے جائیں گے۔

انصاراللہ کے رہنما محمد البخیتی نے بھی کہا ہے کہ یمن پر سعودی حملے نہ رکے تو یمنی مجاہدین ریاض پر قبضہ کرلیں گے.دوسری طرف سعودی ولی عہد بن سلمان کے ترجمان بدر العساکر سمیت سعوی وزارت تیل کے حکام نے تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں اور آتش سوزی کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب آگ کی لپیٹ میں

سعودی میڈیا نے بھی پہلی بار سعودی سرزمین کے اندر ڈرون حملے کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں بقیق کی تنصیبات میں بھڑک اٹھنے والی آگ پر قابو پانے کا دعوی کیا ہے.تیل تنصیبات کی آتش سوزی سے اٹھنے والے دھوئیں کی سیٹلائیٹ سے لی گئی تصاویر بھی شائع ہوئی ہیں۔

اس سلسلے میں انصار اللہ یمن کے ترجمان یحیی السریع نے کہا: ہم نے ۱۰ ڈرونز کے ذریعے آرامکو تیل کمپنی کی «بقیق و خریص» ریفائنریوں کو نشانہ بنایا ہے.انہوں نے کہا کہ "دفاعی توازن 2 نامی یہ آپریشنز 5 سالہ سعودی جارحیت کے خلاف ہمارے جائز حق کے تناظر میں کئے گئے ہیںاور یہ سعودی سرزمین کے اندر کئے جانے والے سب سے بڑے حملوں میں شمار ہوتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ آپریشنز سعودی عرب کے اندر حریت پسند قوتوں کے تعاون سے صحیح معلومات حاصل ہونے کے بعد انجام دئیے گئے ہیں۔

یحیی السریع نے کہا کہ جب تک یمن کا محاصرہ اور حملے جاری رہیں گے آئندہ کی کارروائیاں زیادہ وسیع اور دردناک ہوں گی.ادھر خبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ تیل کی تنصیبات پر حملے کے نتیجے میں سعودی پیٹرولیم برآمدات متاثر ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button