پاکستان کی اہم خبریں

یوم عاشور کے پر امن انعقاد پر سیکیورٹی اداروں کے شکر گزار ہیں، مراد علی شاہ

شیعت نیوز: یوم عاشور کے پرامن انعقاد پر وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاک پروردگار کا شکریہ ادا کرنے کا ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کا بھی شکریہ بھی ادا کیا۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشور کے پرامن انعقاد کے حوالے سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر سندھ پولیس،سندھ رینجرز اور پاکستان آرمی اور انٹیلی جنس اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یومِ عاشور کے موقع پر سندھ بھر میں بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ، محکمۂ بلدیات و دیگر متعلقہ اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :جوائنٹ کمیٹی برائے شیعہ لاپتہ افراد کی جانب سےحکومت کوعاشور تک کی ڈیڈ لائن

انہوں نے اپنے بیان میں صوبے بھر میں جلوسوں کے منتظمین محکمہ صحت اور رضا کاروں سے بھی اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات بہترین اور قابلِ تعریف رہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے یوم عاشور کے موقع پر کراچی، حیدر آباد اور سکھر کا دورہ کیا، وہاں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے بذریعہ ہیلی کاپٹر کراچی میں سیکیورٹی صورت حال کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button