پاکستان

پارا چنار میں عاشورہ کے جلوس پر خودکش حملے کی کوشش ناکام

شیعت نیوز: پاک افغان سرحد پر واقع گاؤں خرلاچی میں پارا چنار کے عوامی رضا کاروں نے کاروائی کرتے ہوئے یوم عاشور کے موقع پر پارا چنار میں دہشتگردی کی نیت سے افغانستان سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے تین خودکش حملہ آوروں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا ، جبکہ یگر دو فرار ہونے میں میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاراچنار کے عوامی رضا کاروں نے کاروائی کرتے ہوئے افغانستان سے سرحد عبور کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے تین تکفیری خودکش حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے کاروائی کی جس میں ایک خودکش حملہ آور گرفتار جبکہ دیگر دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار اور فرار ہونے والے دہشتگرد یوم عاشور کے موقع پر پارا چنار میں مرکزی جلوس عزاء سمیت دیگر عزاداری کے اجتماعات کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پارا چنار پہنچ گئے، متاثرین کی امید جاگ اُٹھی

زرائع کے مطابق حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے خودکش حملہ آور کو حکومتی تحویل میں لینے کے حوالے سے عوامی رضاکاروں پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے لیکن عوامی رضاکاروں کا کہنا ہے کہ گرفتار تکفیری خوکش حملہ آور کو انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کے حوالے کرینگے۔دوسری جانب انجمن حسینیہ اور تحریک کے رہنماؤں کے ساتھ رابطہ کیا جا چکا ہے اور وہ موقع پر پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button