پاکستان

لکشا کماری کی امام حسینؑ کے لئے عقیدت

لکشا کماری نے جب سے آنکھ کھولی گھر میں صرف حضرت امام حسین ؑ کے واقعات سنے

شیعت نیوز:سندھ کے ضلع تھرپارکر کے شہر مٹھی کی لکشا کماری محرم الحرام کے دوران نہ صرف کالے کپڑے پہنتی ہیں بلکہ جوتے بھی نہیں پہنتی۔تیرہ سالہ لکشا نے جب سے آنکھ کھولی گھر میں صرف حضرت امام حسین ؑ کے واقعات سنے۔

لکشا کماری کہتی ہیںکہ میرے بابا اور دادا مجھے پچپن میں کربلا کا واقعہ سناتے تھے، تب میں نے سوچا کہ ہمارا ہندو دھرم بھی ہمیں حق کے لیے لڑنے کی تلقین کرتا ہے لہذا میرے دل میں امام حسین ؑ اور امام حسنؑ کے لیے عقیدت شروع ہوگئی۔ان کے گھر میں سندھ کے نامور صوفی شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے پر دادا شاہ عبدالکریم بُلڑی وارو کا تکیہ، یاسین شریف، قران شریف اور علم پاک بھی رکھا ہوا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں :امام حسین کے عزادار ہندو حسینی برہمن

لکشا کماری کے والد مٹھی شہر میں سبیل اور نیاز کا بھی انتظام کرتے ہیں۔ اندرون سندھ میں، جہاں پاکستانی ہندووں کی اکثریت رہتی ہے، حضرت امام حسین ؑکو چاہنے والوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔تھرپارکار اور عمرکوٹ اضلاع میں کئی امام بارگاہوں کا انتظام بھی ہندو ہی سنبھالتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button