اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 خطرناک دہشت گرد کراچی سےگرفتار

گرفتار دہشتگرد اہل تشیع سمیت بوہری کمیونٹی اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہیں

شیعت نیوز:ایس ایس پی ضلع وسطی راؤ عارف اسلم کا کہنا تھا کہ گرفتار کالعدم لشکر جھنگوی کے  تکفیری دہشتگرد عاشور کے موقع پر شہر کا امن برباد کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے تاہم اسے ناکام بنا دیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد اہل تشیع سمیت بوہری کمیونٹی کے افراد اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے دہشتگرد گروہ کالعدم لشکر جھنگوی کے چار دہشت گردوں کو گرفتار ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ایس ایس پی ضلع وسطی راؤ عارف اسلم نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن محمد طارق نواز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر سہراب گوٹھ کے نزدیک کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، جن سے تفتیش کے دوران دونوں گرفتار افراد کی شناخت کالعدم لشکر جھنگوی کے تکفیری دہشتگرد گورا خان اور شاہد ہمایوں کے نام سے ہوئی۔

 

یہ بھی پڑھین :ڈاکٹر حیدرعسکری کی ٹارگٹ کلنگ ثابت کرتی ہے کہ شہر میں اب بھی کالعدم دہشتگرد جماعتوں کا مضبوط نیٹورک موجودہے،علامہ صادق جعفری

پولیس نے گرفتار دہشتگردوں سے ابتدائی تفتیش کے نتیجے میں کاروائی کرتے ہوئے مزید دو دہشتگردوں محمد ہاشم اور محمد فہیم کو حراست میں لیتے ہوئے چاروں دہشتگردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔پولیس زرائع کے مطابق چاروں گرفتار دہشتگرد اہل تشیع اور بوہری کمیونٹی کے تین افراد سمیت پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت نجی نیوز چینل کی ڈی ایس این جی پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button