اہم ترین خبریںپاکستان

نظریہ توحید کا کربلا سے گہرا تعلق ہے، ہم حسینؑ ابن علیؑ کے ماننے والے ہیں،علامہ شہنشاہ نقوی

نشتر پارک میں عشرہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باالحمداللہ ہم مکتب حسینی سے جڑے ہوئے ہیں

شیعت نیوز: علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ نظریہ توحید کا کربلا سے گہرا تعلق ہے، ہم حسینؑ ابن علیؑ کے ماننے والے ہیں، جنہوں نے نظریہ توحید کو کربلا میں بچایا۔ افضلیت حضرت علیؑ کے موضوع پر نشتر پارک میں عشرہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باالحمداللہ ہم مکتب حسینی سے جڑے ہوئے ہیں، اس لئے ہمارے سارے اصول قرآن کے مطابق ہیں، ہم ان کے غمگسار ہیں، ان کی زندگی کا مقصد معاشرے میں نور پھیلانا تھا، اس لئے کہ نور تو چاہتا ہے نور ہو اور معصوم کی تمنا ہی معصوم ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کربلا عاشقوں کی وادی ہے اور کربلا ہدف زندگی گزار کر بقا پانے والوں کی پیام گاہ ہے،علامہ شہنشاہ نقوی

انہوں نے کہاکہ وہ اپنی عصمت سے ہٹ کر نہیں سوچتا، اس کی سوچ ہی عصمت پر مبنی ہوا کرتی ہے اور معصوم بھی کربلا والوں کے ماننے والے ہر مشکل سے باآسانی گزر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر کمالات کا مجموعہ حضرات محمدﷺ و آل محمدﷺ ہیں اور مولا علیؑ فرماتے ہیں کہ میرا علم لعاب پیغمبر ہے اور عرش الٰہی پر جو کرسیاں لگی ہیں، اس میں نبیﷺ کے بعد علی کرسی ہے، اس لئے علیؑ کو اللہ کا ولی ماننا ہی نہیں بلکہ بولنا بھی ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button