ناقص سیکورٹی انتظامات ، امام بارگاہ کے متولی کا ڈی آئی خان فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ
شیعت نیوز: امام بارگاہ چاہ سید منور شاہ کے متولی سید مدثر علی شاہ زیدی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تھلہ جات و جلوسوں کے روٹس کے انتظامات سنیت سیکورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محرم الحرام میں ڈیرہ اسماعیل خان پاک فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا، متولی چاہ سید منور شاہ سید مدثر علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان محرم الحرام کے حوالے سے انتہائی حساس صورت حال کا شکار ہے جبکہ دوسری طرف محرم الحرام کی تقریبات شروع ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ انتظامات نہ کر سکی اور عدم سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت محرم الحرام میں امن عامہ کوقائم اور عزاداروں کو درپیش مشکلات کوحل کرے، علامہ راجہ ناصرعباس
سید مدثر علی شاہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی انتظامات سمیت تمام انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محرم الحرام کے حساس دنوں میں ضلعی انتظامیہ کی سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات میں عدم دلچسپی کسی خطرناک سانحہ کا سبب بن سکتی ہے، ہم ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہیں محرم الحرام میں ڈیرہ اسماعیل خان کو پاک فوج کے حوالے کیا جائے اور سیکورٹی انتظامات سمیت تمام انتظامات کے اختیارات پاک فوج کو دیے جائیں، سید مدثر علی زیدی نے کہا کہ صورت حال پر عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے ارباب اختیار صورت حال کا نوٹس لیں۔







