مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں ایک مسجد شہید کردی

شیعت نیوز ؛صیہونی حکومت کے بولڈوزروں نے پیر کو الخلیل کے جبل جھور علاقے پر یلغار کرکے ایک زیرتعمیر مسجد کو شہید کردیا-

صیہونیوں کا دعوی ہے کہ یہ مسجد ایسے علاقے میں واقع ہے جو اسرائیل کے زیرکنٹرول ہے-

صیہونی حکومت نے رواں سال کے دوران غرب اردن میں فلسطینیوں کے گھروں اور تعمیراتی پروجیکٹوں کو ڈھانے کا سلسلہ کافی تیز کردیا ہے-

صیہونی حکومت صیہونی کالونیوں کی توسیع کے لئے مقدس مقامات کو ڈھانے سے بھی دریغ نہیں کرتی-دوسری جانب پیر کی صبح پینتیس صیہونی فوجیوں اور دسیوں صیہونی انتہا پسندوں نے مسجد الاقصی اور مسجد قبہ الصخرہ پر حملہ کردیا اوراس کی بے حرمتی کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button