اہم ترین خبریںلبنان

اسلامی مزاحمت اسرائیل کے ہر حملے کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

شیعت نیوز : حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کی دفاعی طاقت اور قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت نے ہر قسم کے حملے کا جواب دینے کا عہد اور عزم کررکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محرم الحرام کی دوسری شب میں حزب اللہ کے نائب سربراہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو روکنے کے لئے اہم کردار ادا کیا اور اسلامی مزاحمت اسرائیل کے ہر حملے کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ لبنان کا اسرائیل کو دندان شکن جواب، فوجی کمانڈر ساتھیوں سمیت واصل جہنم

انھوں نے کہا کہ حزب اللہ کا اپنی دفاعی طاقت کو مضبوط اور محفوظ بنانے کا سلسلہ جاری رہےگا۔ اسرائیل نے شام میں جنگی قواعد کو بدلنے کی کوششش کی جو ناکام بنادی گئی اور مستقبل میں بھی اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنادیا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button