اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کے تحت کربلائے کشمیر اور ہمارا حسینی کردارکے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر برادر محمد عباس کا کہنا تھا کہ ہم رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے سب سے پہلے مظلومینِ کشمیر کے لیے بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کی

شیعت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے المصطفٰی ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں اسلامی جمعیتِ طلباء، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن، کشمیر اسٹوڈنٹس لیبر فرنٹ، مرتضین ایجوکیشن اینڈ سوشل آرگنائزیشن اور جناح کے سپاہی کے رہنماؤں نے شرکت کی اور کربلائے کشمیر اور ہمارا حسینی کردار کے عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر برادر محمد عباس کا کہنا تھا کہ ہم رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے سب سے پہلے مظلومینِ کشمیر کے لیے بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کی اور پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے لیے او آئی سی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرے اور بھارت سے فوری طور پر فضائی اور سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوجانےکے بعد وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں بھی سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کرے ،قاسم شمسی

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کی خاموشی انکے مسلمان اور انسان ہونے پر شکوک کا اظہار کرتی ہے، ایک طرف عرب ممالک اپنے آپ کو اسلام کا سفیر اور سربراہ گردانتے ہیں تو دوسری جانب کشمیر کے مظلومین کی مدد کرنے کے بجائے انکے قاتلوں کو اعلٰی سول اعزاز سے نوازا جا رہا ہے، مودی قاتل کی مہمان نوازی کرنے کے بجائے عرب ممالک کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ طلبہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ بہانے کے لیے آمادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button