پاکستان

محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات، پنجاب حکومت نے 29 اضلاع کیلئے فوج طلب کرلی

دوسری جانب ذرائع کے مطابق 9ویں اور 10 ویں محرم کو موبائل فون سروس اور موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کیلئے بھی غور کیا جا رہا ہے

شیعت نیوز: حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام یقینی بنانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اس حوالے سے پنجاب کے 36 میں سے 29 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے جن میں قیام امن کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے۔

یہ لازمی پڑھیں: انصافی حکومت کی ن لیگی حکومت کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئےشیعہ علماءوذاکرین کے چنیوٹ میں داخلے پر پابندی

فوج محرم الحرام کے دوران سٹینڈ بائی رہے گی اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری رسپانس دے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج طلب کرنے کی درخواست وفاقی حکومت کو بھیج دی ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: محرم الحرام میں سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس کو 6 کروڑ 20 لاکھ کے فنڈز جاری

دوسری جانب ذرائع کے مطابق 9ویں اور 10 ویں محرم کو موبائل فون سروس اور موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کیلئے بھی غور کیا جا رہا ہے تاہم اس کا فیصلہ 7 محرم کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button