اہم ترین خبریںپاکستان

انصافی حکومت کی ن لیگی حکومت کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئےشیعہ علماءوذاکرین کے چنیوٹ میں داخلے پر پابندی

اس سال بھی محرم الحرام کی آمد کے ساتھ 21 علماء و ذاکرین کی زبان بندی اور 48 علماء و ذاکرین کے ضلع چنیوٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے

شیعت نیوز: تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نےن لیگ کی سابقہ حکومت کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی محرم الحرام کی آمد کے ساتھ 21 علماء و ذاکرین کی زبان بندی اور 48 علماء و ذاکرین کے ضلع چنیوٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ مجالس اور جلوسوں کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے مربوط ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا، مجالس و جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے ڈی پی او دفتر میں کنٹرول روم قائم کردیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام ،3تکفیری دہشتگردہلاک بھاری اسلحہ برآمد

محرم الحرام کی آمد سے قبل چنیوٹ پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں محرم الحرام میں کل 258 جلوس اور 685 مجالس کا انعقاد ہو گا، تمام مجالس اور جلوسوں پر دو ہزار سے زائد پولیس افسر و ملازمین ڈیوٹی سرانجام دینگے، جبکہ پانچ سو سے زائد رضاکار اور وولینٹئرز بھی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

اہم جلوسوں پر ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات ہو نگی، تمام پروگرامز کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی، حساس مقامات پر واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے، مجالس اور جلوسوں کی ڈرون کیمرے سے فضائی نگرانی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button