اہم ترین خبریںدنیا

افغانستان کے مختلف صوبوں میں بڑی تعداد میں داعشی دہشت گرد واصل جہنم

شیعت نیوز: افغان فوجیوں نے ملک کے مختلف صوبوں میں ڈیڑ ھ سو داعشی جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان فوجیوں نے فاریاب ، غزنی، تخار ، فراہ ، زابل، ہلمند، اروزگان ، وردک ، غور ، قندھار ، لغمان ، قندوز اور پکتیا صوبوں میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران داعش کے نوے عناصر کو ہلاک کردیا۔

ان کاروائیوں میں تینتالیس داعشی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں داعش کے دوکمانڈر بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ، 63 افراد شہید

افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ صوبہ بلخ کے شہروں چہار بولک اور شولگرہ میں افغان فوجیوں نے الگ الگ کارروائیوں میں سینتیس داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ادھر سرپل کے پولیس سربراہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس صوبے میں فوجی مراکز پر داعش کے دہشت گردوں نے بڑا حملہ کیا تھا جس کو افغان فوجیوں نے پسپا کردیا ہے۔

سرپل صوبے کے پولیس سربراہ نور آغا فیضی نے کہا کہ اس لڑائی میں جو سرپل اور جوزجان شاہراہ پر ہوئی داعش کے بیس افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button