اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں ، آرمی چیف

شیعت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے پیش نظر مشرقی محاذ پر کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات فارمیشن ہیڈکواٹرز گلگت کے دورہ کے موقع پر خطاب میں کہی ہے۔

یہ پڑھیں: بھارتی مہم جوئی کا جواب 27 فروری سے کہیں زیادہ بھاری ہو گا،ترجمان پاک فوج

جنرل باجوہ نے کہا کہ دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ پرپاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے۔

 

افواج کی تیاری اور پیشہ وارانہ مہارت قابلِ تعریف ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے۔

اس سے قبل  گلگت پہنچنے پرجنرل باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button